﷽
آصف بن برخیارضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ وہ تھے جو
اسمِ اعظم جانتے تھے اور ایک باکرامت ولی تھے۔ انہوں نے حضرت سلیمانؑ سے عرض کیا
جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ:-
"اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم
تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کر دوں گا ایک پل مارنے سے پہلے۔"
چنانچہ حضرت آصف بن برخیانے روحانی قوت سے بلقیس
کے تخت کو ملک سبا سے بیت المقدس تک حضرت سلیمانؑ کے محل میں کھینچ لایا اور وہ
تخت زمین کے نیچے نیچے چل کر لمحہ بھر میں ایک دم حضرت سلیمانؑ کی کرسی کے قریب
نمودار ہو گیا۔
اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ
کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

0 Comments