بچھو کی پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔



حضرت سعدیؒ فرماتے ہیں کہ:-
"میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ بچھو کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی، اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہو جاتا ہے تو اندر سے پیٹ کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے، اور یوں سوراخ کر کے باہر آ جاتا ہے۔"
سعدی فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات جب ایک مرد دانا کے سامنے کی تو انہوں نے بیان کیا:-
"میں سمجھتا ہوں کی یہ بات درست ہی ہوگی۔ بلکہ اسے درست ہو چاہیئے، بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائے تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی، یہی باعث ہے کہ ہر شخص اس سے نفرت کرتا ہے اور دیکھتے ہی مار ڈالتا ہے۔"

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

ایک لاکھ چالیس ہزار نو سو ننانوے علوم ۔۔۔۔۔۔۔



حضرت سیدنا علی خواصؒ فرماتے ہیں کہ:-
"بے شک اللّٰہ نے مجھے سورۃ الفاتحہ کے معانی پر آگاہ فرمایا تو ان میں سے ایک لاکھ چالیس ہزار نو سو ننانوے علوم مجھ پر منکشف ہوئے۔"

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

حضرت قتادہ محدثؒ کیوں لاجواب ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔



حضرت قتادہ محدث ؒ جو نہایت ہی بلند پایہ عالم اور جامع العلوم علامہ تھے۔ با لخصوص علم حدیث اور تفسیر میں تو اپنا مثل نہیں رکھتے تھے۔ کوفہ تشریف لائے تو ان کی زیارت کے لئے ایک عظیم الشان مجمع جمع ہو گیا۔ آپ نے تقریر فرمتے ہوئے حا ضرین سے کئی بار فرمایا کہ:-
"مجھ سے جو چاہو پوچھ لو۔"
مگر جب آپ ؒ نے بار بار للکارا تو حضرت امام اعظم ابو حنیفہ ؒ جو ابھی بہت کم عمر تھے خود تو کمال ادب سے کچھ نا بولے مگر آپ ؒ نے لوگوں سے کہا کہ آپ لوگ حضرت قتادہ ؒ سے یہ پوچھئے کہ وادئ نمل میں جو چیونٹی کی تقریر سن کر حضرت سلیمان ؑ مسکرا کر ہنس پڑے تھے وہ چیونٹی ہر تھی یا مادہ! چنانچہ جب لوگوں نے یہ سوال کیا تو حضرت قتادہ ؒ ایسے سٹپٹائے کہ بلکل لاجواب ہو کر خاموش ہو گئے۔

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

زمین بات چیت کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔



قیامت کے دن بندوں کی نیکی بدی کے حساب کے وقت جہاں بہت سے گواہ ہوں گے وہاں زمین بھی گواہ بن کر شہادت دے گی۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ
"ہر مرد اور عورت نے زمین پر جو کچھ اچھا یا بُرا عمل کیا ہے زمین اس کی گواہی دے گی کہے گی کہ فلاں روز یہ کام کیا اور فلاں روز یہ کام کیا۔"

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

اللّٰہ تعالیٰ کے محبوب بندے اور بڑے درجات والے کون ہیں ۔۔۔۔۔۔۔



حدیث پاک ہے کہ:-
"جو تم سے تعلق کاٹے تم اس سے میل ملاپ رکھو اور جو تم پر ظلم کرے اس کو معاف کر دیا کرو اور جو تمہارے ساتھ بد سلوکی کرے تم اس کے ساتھ احسان اور اچھا سلوک کرو۔"
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ:-
"وَالٌعَافِیٌنَ عَنِ النَّاسِ"
یعنی لوگوں کی خطاؤں کو معاف کر دینے والے اللّٰہ تعالیٰ کے محبوب بندے اور بڑے درجات والے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

آصف بن برخیارضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کون تھے ۔۔۔۔۔۔۔



آصف بن برخیارضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ وہ تھے جو اسمِ اعظم جانتے تھے اور ایک باکرامت ولی تھے۔ انہوں نے حضرت سلیمانؑ سے عرض کیا جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ:-
"اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کر دوں گا ایک پل مارنے سے پہلے۔"
چنانچہ حضرت آصف بن برخیانے روحانی قوت سے بلقیس کے تخت کو ملک سبا سے بیت المقدس تک حضرت سلیمانؑ کے محل میں کھینچ لایا اور وہ تخت زمین کے نیچے نیچے چل کر لمحہ بھر میں ایک دم حضرت سلیمانؑ کی کرسی کے قریب نمودار ہو گیا۔

اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین