﷽
حضرت سعدیؒ فرماتے ہیں کہ:-
"میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ بچھو
کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی، اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہو
جاتا ہے تو اندر سے پیٹ کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے، اور یوں سوراخ کر کے باہر آ
جاتا ہے۔"
سعدی فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات جب ایک مرد
دانا کے سامنے کی تو انہوں نے بیان کیا:-
"میں سمجھتا ہوں کی یہ بات درست ہی
ہوگی۔ بلکہ اسے درست ہو چاہیئے، بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائے تو یہ بات
سمجھ میں آتی ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی، یہی باعث ہے
کہ ہر شخص اس سے نفرت کرتا ہے اور دیکھتے ہی مار ڈالتا ہے۔"
اللّٰہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور آپﷺ
کی پوری پوری پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

0 Comments